19-01-2017

خیبر پختونخوا کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں  قرآن کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

فیصلے کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں قرآنی تعلیمات جلد شروع کر دی جائے گی۔پہلی سے پنجم جماعت تک قرآن ناظرہ پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی جماعت سے دسویں تک کے طلبہ قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھے گے۔

صوبائی حکام کے مطابق سمری وزیر اعلیٰ  پرویز خٹک سے منظور ہو کر کابینہ سے منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔