18-10-2017

قومی احتساب بیورو کے نئے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ نیب کو کرپٹ، نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران سے پاک کر دیں گے، ادارے کا اندرونی اور بیرونی آڈٹ کرائیں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان افسران کی نیب میں کوئی جگہ نہیں، نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، نااہل افسران کو اپنی اصلاح کرنے کا آخری موقع دے رہا ہوں، مجھ سمیت نیب کا کوئی افسر یا اہلکار قانون سے بالا نہیں۔