06-11-2017

 قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج  ہو رہے ہیں۔

 ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی  کااجلاس  اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوگا جبکہ  ایوان بالا یعنی سینٹ  کااجلاس  جاری ہے۔دونوں ایوانوں میں قانون سازی سمیت اہم قومی امور پر بحث کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس  میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2017 ، نئی انتخابی حلقہ بندیوں اور قومی اسمبلی میں صوبوں کی نشستوں میں ردوبدل سے متعلق زیرالتواء آئینی ترمیم کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح سینیٹ کے جاری سیشن کیلئے 40نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔ سینٹ اجلاس میں  مردم شماری کے نتائج اور بجلی نزخوں میں اضافہ سے متعلق امور پر بھی بحث کی جائے گی جبکہ اجلاس  میں ریاستی اداروں اور اختیارات کی تقسیم کی سکیم میں ان کے کردار پربحث پھر شروع کی جائے گی۔