11-09-2017

قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ  اجلاس آج  پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو رہے ہیں ۔

اسپیکرایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5بجے  شروع ہوگا جبکہ چیئرمین سینٹ  رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے شروع ہوا۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں میانمار حکومت کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام پر بحث کی جائے گی،جس کے بعد مشترکہ مذمتی قراردادوں کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ایجنڈے کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز مختلف بل پیش کریں گے۔اجلاس میں سرکاری حج اخراجات میں کمی، مختلف ممالک سے معاہدوں سے قبل سینٹ سے منظوری لازمی قرار دینے کی قرارداد بھی پیش کی جائےگی۔