07-02-2017

 قومی اسمبلی  آج خواتین کی حیثیت کے بارے میں قومی کمیشن ترمیمی بل 2016 کی منظوری دی گئی ہے۔بل کے تحت کمیشن کے چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے چیئرمین کا انتخاب تیس دن کے اندر عمل میں لایا جائے گا۔ اس سےخواتین کے  تحفظات  کا ازالہ کرنے  میں  مدد ملے گی۔

 اسی طرح قومی اسمبلی میں  دو اور بل بھی پیش کئے گئے۔ان بلوں میں آلودہ پانی  کی  لازمی نکاسی اور دوبارہ قابل استعمال بنانے کا بل 2017 اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ  ترمیمی  بل 2017 شامل ہیں۔ سپیکر نے یہ بل مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھیج دئیے۔