14-03-2017

قومی اسمبلی میں آج مذہبی دانشوروں ، علماء اور پیش امام کی فلاح وبہبود کا بل 2017 پیش کیا گیا۔یہ بل کشور زہرہ نے پیش کیا جبکہ سپیکر نے بل کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اسی طرح قومی اسمبلی نے آج فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کا ترمیمی بل مجریہ 2017 منظور کیا۔بل کے تحت فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے ایکٹ مجریہ 1975 میں مزید ترمیم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔