24-05-2018

قومی اسمبلی کااجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں  جاری ہے۔ سپیکر ایازصادق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

 ایوان میں بھارتی فوج کی کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والوں کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ایوان نے 5 بلوں کی منظوری دی جن میں بنکوں کو قومی تحویل میں لینے کاترمیمی بل 2018 ،  انوسٹمنٹ کارپوریشن آف پاکستان منسوخی بل 2018 ، سٹیٹ بنک آف پاکستان  بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2017، زرعی ، کاروباری اور صنعتی مقاصد کےلئے قرضہ جات کا ترمیمی 2018 اور جوائنٹ میر ی ٹائم انفارمیشن آرگنائزیشن بل 2018 شامل ہیں۔