02-10-2017

صدرممنون حسین نےقومی اسمبلی کااجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کیاہے۔

ایوان میں قانون سازی سمیت  قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بحث کی جائے گی۔ ایوان میں الیکشن بل2017ء پر بھی غور کیاجائے گا، جسے سینیٹ سے ترامیم کے بعد منظور کیاگیاہے۔