29-09-2017

صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس دو اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صدرمملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس دواکتوبرپیرکی شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے،اسپیکرسردارایازصادق  اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں انتخابی عمل بل دوہزارسترہ کی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، سینٹ سے ترامیم شدہ انتخابی عمل بل دوہزارسترہ  پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

حکومت نے انتخابی عمل بل دوہزارسترہ کی منظوری کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کوسینٹ سے بل موصول ہوچکا ہے۔