20-04-2017

قومی اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں  قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے حوالے سے لازمی تعلیمی بل 2017 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔

قومی اسمبلی  میں متفقہ طور پر منظور کئے گئے لازمی تعلیمی بل دو ہزار سترہ کے مطابق  پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ چھٹی جماعت سے 12 ویں جماعت تک قرآن پاک کا آسان ترجمہ پڑھایا جائے گا۔

 بل کا اطلاق وفاق کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔