24-08-2017

  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن پاک فوج کی زیرنگرانی ہوگا، پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر فوجی جوان تعینات ہوں گے، الیکشن کمیشن پاکستان  نے اس ضمن میں  نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

  الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پاک  فوج کی تعیناتی کے لئے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے این اے 120 کی سیٹ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم گلثوم نواز جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر یاسمین راشد اس حلقے سے الیکشن لڑیں گی۔