03-08-2017

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے ایک سو بیس لاہور میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

شیڈول کے مطابق پولنگ سترہ ستمبر کو  ہوگی ۔جبکہ امیدوار دس سے پندرہ اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں ، کاغذات کی جانچ پڑ تال پندرہ سے سترہ اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست چھبیس اگست کو شائع کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق  ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں صدر مملکت، وزیر اعظم، تمام وفاقی و صوبائی وزرا ، مشیران وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی داخل نہیں ہوسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق حلقے میں ترقیاتی سکیموں کے اعلان اور سرکاری افسران کے تقررو تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست سابق نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی ۔