05-10-2017

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کے لئے پندرہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جبکہ ان امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر  دیئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق  امان اللہ آفریدی کو  پریشر ککر ٗ ارباب عامر ایوب ، پاکستان تحریک انصاف انتخابی نشان (بلا )ٗاسد گلزار پی پی پی( تیر) ، الحاج لیاقت علی خان( تھرماس) ٗ خوشدل خان اے این پی (لالٹین) ٗڈاکٹر مبشر خان (بھٹہ ) ٗ سمیع اللہ( کلکولیٹر) ٗشوکت خان مومند (ٹرانسفارمر) ٗ ضیاء الرحمان( ہرن) ٗ علامہ ڈاکٹر محمد شفیق آمینی تحریک لبیک (کرین) ٗفرحان قدیر( لیپ ٹاپ) ٗمحمد تنویر انرجی سیور ٗ مولانا وحید عالم (بینچ) ٗ ناصر موسیٰ زئی ن لیگ (شیر)  جبکہ واصل فاروق جان ایڈوکیٹ جماعت اسلامی  کو انتخابی نشان (ترازو) الاٹ کیا گیا ہے۔