25-10-2017

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ہو گی۔

 پاک فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک بیلٹ پیپرز، بکسز اور پولنگ کا دیگر سامان پہنچایا جارہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب میں حلقہ کے تین لاکھ 98 ہزار چار افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبائی الیکشن کمشن ترجمان کے مطابق پولنگ کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور کل ضمنی انتخاب کے موقع پر 17 سو فوجی جوان تعینات ہوں گے جبکہ سات ہزار پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ نتائج کے لئے پہلی بار الیکٹرانک مشین کا استعال کیا جارہا ہے، 100 پولنگ اسٹیشنز پر مشینیں نصب کی جائیں گی.