08-09-2017

الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن 26 اکتوبر کو ہوگا۔ امیدوار 18 سے 20 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 21 سے 23 ستمبر کو ہوگی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف   کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے اٹھائیس اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کے انتقال پر خالی ہوئی ہے