12-09-2017

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور پر ضمنی انتخاب جو کہ 26اکتوبر 2017کو ہورہا ہے کو شفاف اور غیرجانبدارانہ بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی طرف سے شائع شدہ ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر مملکت ، وزیراعظم ، چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی ، وزراء مشیروں، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی حلقہ میں انتخابی مہم پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں تمام حکومتی عہدیدار ، عوامی نمائندے بشمول مقامی حکومتوں کے عہدیداران کسی ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی نہیں کریں گے جبکہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں پر اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں سرکاری خزانہ سے اشتہارات کے اجراء اور انتخابات کے دوران سیاسی خبروں اور جانبدارانہ تشہیر کے لئے سرکاری ذرائع ابلاغ کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔