30-08-2017

قومی ایئر لائن نے عید کی چھٹیوں کے دوران اندرون ملک کرایوں میں خصوصی طور پر 25 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ اس رعایت سے آج  تیس  اگست سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔

  حکام کے مطابق  پچیس فیصد کمی کے ساتھ خصوصی کرائے کا اطلاق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد کے درمیان پروازوں پر عید کے دو دنوں 2 ستمبر اور 3 ستمبر کے لئے ہو گا تاہم اگر کوئی مسافر اپنے سفر میں تبدیلی چاہے گا تو اسے معمول کے بکنگ تبدیلی کے چارجز ادا کرنا ہوں گے۔