October 21, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

قومی جونیئر اسکواش چمپئین شپ کے فائنل آج کھیلے جا رہے ہیں

06-10-2018

عبداللہ، مبین، حمام، یاسین، عباس، آفاق اور نورزمان قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔

پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاور میں جاری چیمپئن شپ کے انڈر11 کے سیمی فائنل میں عبداﷲ نواز نے ابراہیم زیب کو   جبکہ  دوسرے سیمی فائنل میں مبین خان نے عمیر عارف کو شکست دے کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

 انڈر13 کے سیمی فائنل میں حمام احمد نے محمد حنیف کو  اور دوسرے سیمی فائنل میں یاسین خٹک نے سخی اﷲ کو  شکست دی جبکہ  انڈر 15 کے سیمی فائنل میں عباس نواز نے ولید خلیل کو   اور دوسرے سیمی فائنل میں آفاق خان نے حذیفہ زاہد کو  شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ اسی طرح انڈر17 کے سیمی فائنل میں حمزہ شریف نے محمد ثاقب اقبال کو  جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نورزمان نےرشید دولت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ۔

Related posts