21-02-2017

آسٹریلین جونیئر ہاکی چمپئن شپ میں حصہ لینے والی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز کل بدھ کو کراچی میں ہوں گے جو دو روز تک جاری رہیں گے ۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی منتخب ہونے والے حتمی کھلاڑیوں کا اعلان چند روز بعد کرے گی ۔

طے شدہ شیڈول کے تحت قومی جونیئر ہاکی ٹیم پہلے اپریل کے مہینے میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان نیوری لینڈ کی جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ ہاکی میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس کے بعد قومی جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا جائے گی جہاں اپریل ہی میں آسٹریلین نیشنل جونیئر ہاکی چمپئین شپ میں شرکت کرے گی ۔