14-02-2017

مردوں اور خواتین کی قومی جوڈو چمپئن شپ آج سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

ملک بھر سے چودہ ٹیمیں چمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں چاروں صوبوں فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پاک فوج، واپڈا، ریلوے، پولیس، بحریہ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔