09-02-2017

آج ملک بھر میں ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے قومی سرسبز دن  یعنی گرین ڈے منایا جارہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ مقامی پودے لگائے جائیں گے۔منصوبے کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں سے 50 کروڑ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خرچ کیے جائیں گے جبکہ بقیہ رقم صوبوں کو دی جائے گی۔

ملک بھرمیں نیشنل گرین ڈے کے حوالے سے تقریبا ت کا اہتمام جاری ہے جبکہ مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جہاں وزیراعظم نوازشریف نے 20 خصوصی بچوں کے ہمراہ شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔

نیشنل گرین ڈے پرچاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں بھی تقریبات کاانعقادکیاجارہا ہے۔آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت بھی لگائے جائیں گے۔