10-05-2017
قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات طلب کیا گیا ہے ۔
اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کریں گے۔پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں قواعد وضع کئے جائیں گے ۔
پارلیمانی کمیٹی نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لے گی جبکہ کمیٹی سہ ماہی رپورٹ بھی پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔