25-04-2018

نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے فوری طور پر ہوگا۔

نادرا کے نئے نوٹی فکیشن کے مطابق نارمل قومی شناختی کارڈ کی فیس 200 سے بڑھا کر 400 روپے کردی گئی ہے، اسمارٹ شناخت کارڈ نارمل کی فیس 750 روپے، ارجنٹ کی فیس 1500روپے اور ایگزیکٹو کی فیس 2500 رکھی گئی ہے۔