14-04-2017

قومی خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ آج چودہ اپریل کو مکمل ہو گیا ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے مرحلے میں مردم شماری کا کام خوش اسلوبی سے مکمل ہوا اور پہلے مرحلے میں بلاکس کی کل تعداد آٹھ ہزار چار سو اکہتر تھی ۔

ادارہ شماریات کے شیڈول کے مطابق مردم و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے میں پہلے بلاک کےلئے خانہ شماری پچیس سے ستائیس اپریل تک مکمل ہوگا جبکہ مردم شماری اٹھائیس اپریل کو شروع ہوگی جو آٹھ مئی تک ہوگی ۔دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے اٹھاسی اضلاع میں خانہ و مردم شماری ہوگی اس دوران سند ھ اور پنجاب کے اکیس اکیس ، خیبر پختونخوا کے اٹھارہ اضلاع ، بلوچستان کے سترہ اضلاع ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مردم و خانہ شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔