17-04-2017

حکومت نے قومی مردم شماری کا پہلا مرحلہ کامیابی سےمکمل ہونے اور 25اپریل سے اس کا دوسرا اور آخری مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 حکومت نے کہا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ عوام کی بھرپور حمایت اور فوج کے مکمل تعاون سے کامیاب رہا، اگلے مرحلے کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

چیف شماریات کا کہناتھاکہ ملکی اور غیرملکی مبصرین کو مردم شماری کے جائزہ کی مکمل اجازت ہے۔مردم شماری کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے پر تمام سروے کے عبوری نتائج دو ماہ میں جاری ہوجائیں گے، ہر شہری کا اندراج ہوگا۔