20-02-2017

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں روائتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے باوجود ورلڈکپ 2017ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم قومی ٹیم 43.4 اووز میں صرف 67 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور بھارت نے مقررہ ہدف صرف 22.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔

اس شکست کے باجود پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ دو ہزار سترہ کے لئے کوالیفائی کر گیا ہے۔