21-11-2017

راولپنڈی میں جاری  قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کراچی وائٹس نےاسلام آباد کو انیس رن سے ہرادیا۔کراچی وائٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس اوورز میں ایک سو اڑتالیس رن بنائے۔جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو انتیس رن بناسکی۔

 دوسری طرف قومی ٹی ٹونٹی کپ میں آج لاہور وائٹس کامقابلہ پشاور سے ہورہاہے۔