26-09-2017

قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ ملتوی ہوگئی ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد وسیم  کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 23 ستمبرکو کولمبیا کے باکسر جورلی ایسٹاراڈا سے شیڈول تھی تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستانی  باکسر کو کولمبیا کا ویزا جاری نہ ہونے کے باعث فائٹ کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ محمد وسیم تقریباً 3 ماہ سے پاناما میں اپنے کوچ کے ساتھ رینکنگ فائٹ کی تیاریوں میں مصروف رہے، اس سلسلے میں انہوں نے متعدد فائٹس میں حصہ لیا اور فاتح ٹھہرے۔