قومی کتاب میلہ 22 سے 24 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
اسلام آباد کے پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والا یہ میلہ تین دن جاری رہے گا اور اسے قومی یکجہتی کی ایک بڑی تقریب کے طورپر منایا جائے گا ۔
حکام کے مطابق یہ کتاب میلہ ماضی کی روایت کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف کتاب کے فروغ بلکہ ملک بھر کے عوام کے درمیان ہم آہنگی کی علامت کے طور پر منعقد کیا جائے گا ۔
حکام کے مطابق چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزراءاعلی کے علاوہ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کو بھی کتاب میلے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فاٹا کی نمائندگی کریں گے۔
……………………………