16-03-2017

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے 15اور ون ڈے کے لیے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں فارمیٹ میں سرفراز احمد کو کپتان بنایا گیا ہے

ون ڈے ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  ٹیم میں کامران اکمل اور سہیل تنویر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ رمان رئیس کو 15رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فاسٹ بولر، حسن علی، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔