23-11-2017

آئندہ برس چھ جنوری سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم بیس دسمبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچنگ سٹاف نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کےلئے مختصر مدت کا ٹریننگ کیمپ میں شرکت کےلئے دستیاب ہوں گے جبکہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی اسکریننگ کی نگرانی باولنگ کوچ اظہر محمود کریں گے ۔

واضح رہے کہ چھ سے اٹھائیس جنوری تک نیوزی لینڈ میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے علاوہ تین جنوری کو دونوں ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔