21-06-2017

ورلڈ ہاکی لیگ میں اسکاٹ اورکینیڈا کا میچ ڈرا رہنے پرپاکستان ٹیم کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی۔ تاہم جمعرات کو ہونے والے کوارٹرفائنل میں کس سے ہوگا، یہ طے ہونا باقی ہے۔

ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ چار میں سے تین میں اسے شکست ہوئی۔پاکستان نے صرف اسکاٹ لینڈ کیخلاف تین ایک سے فتح سمیٹی۔

گروپ بی سے پاکستان کے ساتھ بھارت، نیڈرلینڈز اور کینیڈا نے بھی ٹاپ آٹھ ٹیموں میں جگہ بنالی۔