06-04-2018

قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے نہ کرسکی، اپنے پہلے میچ میں وہ ویلز کی ٹیم کے خلاف میچ کو جیتنے میں ناکام رہی

پاکستانی ٹیم نے کرارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گول کے کئی مواقع بھی ضائع کئے۔ پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے ویلز کی برتری کا خاتمہ کیا جو اس نے روپرٹ شیپرلے کے گول کی مدد سے حاصل کی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلہ میچ  کل  ہفتے کو بھارت کے خلاف  کھیلے گی ۔

ادھر خواتین ہاکی میں ویلز نے بھارت کو2-3 سے، نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو1-6 سے، انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو0- 2سے اور آسٹریلیا نے کینیڈا کو0-1سے ہرایا۔