27-04-2018

سندھ ہائیکورٹ نے 100 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں دو رکنی بنچ نے  100سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کی،

عدالت نے ریمارکس دیے آئندہ سماعت پر کاغذی کارروائی کیساتھ ساتھ کچھ مواد بھی پیش کیاجائے، عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔