06-10-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گذشتہ دنوں لاہور سے لاپتہ ہونے والے ترک خاندان کو ملک سے باہر بھیجنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک پٹیشن پر اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت پر ترکی کے ان شہریوں کو ملک سے باہر یا ترکی واپس بھیجنے پر پابندی عائد کر دی ۔ ترک شہری کی جانب سے دائر اس پٹیشن میں گمشدہ افراد کو ہراساں کرنے سے باز رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔