17-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پندرہ روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد کی جانب سے دائر رٹ درخواست پر ایس ایچ او تھانہ ارمڑ کو نوٹس جاری کرکے لاپتہ نوجوان کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل د ورکنی بنچ نے ظاہر شاہ نامی شہری کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار کا بیٹا اختر علی پندرہ روز قبل تھانہ ارمڑ کے حدود سے لاپتہ ہو گیا ہے جس کو مبینہ طور پر پولیس اٹھا کر لے گئی ہے اور اس کا تاحال کوئی اتہ پتہ نہیں چل رہا جبکہ تھانہ ارمڑ پولیس اس حوالے سے تعاون نہیں کررہی ہے ۔