25-07-2017

فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد  چھبیس ہو گئی ہے جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب سبزی منڈی کے باہر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

  پولیس  حکام کے مطابق یہ دھماکا خودکش تھا جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 9 اہلکار اور 17 عام شہری شہید ہوئے جبکہ حملے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔