17-02-2017

 لاہور ہائی کورٹ نے چیئرنگ کراس دھماکے کے بعد مال روڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی یقینی بنانے کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر احتجاج اور جلسے کرنے پر لگائی گئی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست  مقامی شہری کی جانب سے دائرکی گئی جس میں  موقف اختیار کیا کہ حکومت اپنے ہی حکم نامے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، اور اسی غفلت کے باعث چئیرنگ کراس پر خودکش حملہ ہوا ۔فاضل عدالت نے دائر درخواست پر آئی جی پنجاب سے گیارہ اپریل  تک جواب طلب کر لیا۔