21-06-2017

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے ہائی کورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کےفل کورٹ اجلاس میں ماتحت عدلیہ میں سول مقدمات کیلئے نئے رولز پر غور کیا جائے گا اور ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔ماتحت عدلیہ کے نئے رولز کے تحت سول مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سول مقدمات کیلئے رولز کی سفارشات جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہیں۔

نئے رولز کے تحت دیوانی مقدمات میں وکیل کو ہر سماعت پر پیشی کا پابند بنایا جائے گا۔