27-02-2017

لاہور ہائی کورٹ نے سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی تیاری شروع کردی ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس  منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مقدمےمیں 2سےزائدافرا د کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ وزیٹرز کو مخصوص بیج لگانا ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکورٹی پلان کے تحت سائلین کا دروازہ الگ ہوگا، وکلا ، سائلین اور عدالتی اسٹاف تعاون کریں، مشترکہ دشمن کےخلاف مل کر جنگ لڑنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاپی برانچ کا الگ دفتر ہوگا، فیصلےکی کاپی مخصوص اوقات میں دی جائےگی۔