06-06-2017

لاہور ہائی کورٹ نے پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر میئر اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو 8 جون کو طلب کر لیا ہے ۔

 جسٹس مامون الرشید نے ریمارکس دئیے کہ عوام کے بائیکاٹ سے پھلوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں تو عوامی نمائندے کیوں نہیں کرا سکتے ۔

 درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ دو کروڑ کی آبادی کے لیے صرف 30 رمضان بازار لگائے گئے ، حکومت منافع خوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے ، عدالت نے رمضان بازاروں میں مہنگی اور غیر معیاری اشیا کی فراہمی پر حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ۔

عدالت نے 8 جون کو میئر اور ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔