26-05-2017

لاہور ہائی کورٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسکائپ کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کے منصوبے کا افتتاح  کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریفارمز کا آئی ٹی سے گہرا تعلق ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانے طریقوں سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔ نئی نئی چیزوں سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ باقی شہروں میں بھی یہ سسٹم شروع ہونا چاہیئے۔