10-08-2017

لاہور ہائی کورٹ نے وکلاءپر عائد کئے گئے پروفیشنل ٹیکس کی وصولی روکنے کے حکم امتناعی میں 26اگست تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔

 دائر رٹ درخواست میں  موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ وکلاءاپنی آمدنی پر پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان پر پروفیشنل ٹیکس عائد کر دیا گیا جو کہ قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ جبکہ  قوانین کے تحت ایک ٹیکس کی موجودگی میں دوسرا ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ  وکلاءپر عائد کئے گئے پروفیشنل ٹیکس کو کالعدم قراردیا جائے

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی ٹیکس نوٹس بھجوائے گئے ہیں جس پرعدالت نے پہلے سے جاری حکم امتناعی میں 26اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔