11-09-2017

لاہور ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین  کی جانب سے شریف خاندان کی تین شوگر ملوں، حسیب وقاص شوگر مل، چوہدری شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی۔

عدالت نے دائر رٹ درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے جس میں تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شوگر ملوں کو ان ہی علاقوں میں متنقل کیا جائے جہاں وہ موجود تھیں۔