06-06-2017

لاہور ہائی کورٹ نے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے درخواست پر حکومتی موقف کے بعد جواب الجواب مانگ لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے  دائر درخواست کی سماعت کی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد کے بارے میں نشاندہی کی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے جواب داخل کرا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے اور وہاں اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں، اس کے برعکس پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اور 60 ججز کام کر رہے ہیں۔اس طرح لاہور ہائی کورٹ میں آبادی کے اعتبار سے ججز کی تعداد 150 ججز ہونی چاہئے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت کو بڑھتی آبادی کے ساتھ ججز کی تعداد اضافے کی ہدایت کی جائے ۔ فاضل عدالت نے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے دائر درخواست پر آئندہ سماعت 21 جون تک ملتوی کردی ۔