16-09-2019

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی سیٹ پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تمام دیگر ارکان سے چیف جسٹس پاکستان نے مشاورت کے بعد حتمی منظوری دیدی۔

رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت 16 ججز تعینات ہیں جبکہ کل ججز کی تعداد 17 ہونا لازمی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی موجودہ تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔