December 11, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

لاہور ہائی کورٹ  کے نئے چیف جسٹس ، چھ ایڈیشنل ججوں کو مستقل اور چھ نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارشات

03-10-2018

جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج ،جسٹس محمد انوار الحق کو نیا چیف جسٹس، 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے جبکہ7 نئے ا یڈیشنل ججوں کی ایک ایک سال کے لئے تقرری کی سفارش کردی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان اور  جوڈیشل کمیشن کے چیئرمین  جسٹس میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد یاور علی کی 22اکتوبر 2018کوریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج ،جسٹس محمد انوار الحق کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید ، جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری عبدالعزیز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ شکیل الرحمان، عاصم حفیظ،رسل حسن سید، انوارالحق پنوں ، چوہدری محمد وحید خان،احمد رضا، محمد خرم اور فاروق حیدرکوایک سال کے لئے بطور ایڈیشل جج مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ یہ سفارشات پارلیمانی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائیں گی۔

Related posts