01-03-2017

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور  اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اپنے استعفیٰ  میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتے۔

استعفے میں جسٹس مظہر اقبال سدھو نے استدعا کی ہے کہ ان کا استعفی فوری منظور کیا جائے۔