08-11-2017

احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے کیلبری فونٹ کے حوالے سے جعلی دستاویزات دینے کی دفعہ حذف کر دی۔ اس موقع پر عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی اور کہا ٹرائل میں وہ جعلی دستاویزات کوثابت کریں گے۔

واضح رہے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس  میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعلسازی کا الزام ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، الزام ثابت ہونے پر قانون کے مطابق الگ مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔