02-02-2017

خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل انتطامیہ کے مطابق مسافر گاڑی خیبر ایجنسی سے کم شلمان جارہی تھی جو راستے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوکرکھائی گرگئی۔حادثے میں 3 بچے اور 5 خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کولنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔